حیدرآباد،22مئی (اعتمادنیوز)گھٹکیسر پولیس حدود میں ایک 24سالہ مزدور اونچائی سے گرنے کے بعد فوت ہوگیا۔گھٹکیسر پولیس کے مطابق نعش کی شناخت محمد فاروق ولد محمد عظمت کی حیثیت سے کی گئی جو پیشہ سے
ایک مزدور تھا۔چہارشنبہ کی شام محمد فاروق حادثاتی طور پر بلڈنگ سے نیچے گر گیا جسے فوری طور پر ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج فوت ہوگیا۔گھٹکیسر پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے نعش کو عثمانیہ ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا۔